ابنا: ارنا کي رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے طلبا اور نوجوانوں نے صدر بشار اسد، ان کي جانب سے کي جانے والي اصلاحات اور اقوام متحدہ ميں چين اور روس کي پاليسيوں کي حمايت ميں عظيم الشان مظاہرہ اور ملين مارچ کيا- شام کے نوجوانوں نےملک کے پرچم اور بشار اسد کي تصويريں ہاتھوں ميں اٹھا رکھي تھيں اور وہ حکومت کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے-
ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق شام کے نوجوانوں نے اپنے ملک کے داخلي امور ميں غير ملکيوں کي مداخلت کي مذمت کي اور شام کے حاليہ واقعات کے سلسلے ميں اقوام متحدہ کي نامناسب پاليسيوں کے خلاف دمشق ميں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھرنا ديا- دھرنے پر بيٹھے افراد نے اسي طرح بشار اسد اور ملک کے سياسي نظام کي حمايت کرتے ہوئے ايک بيان جاري کرکے شام ميں خانہ جنگي شروع کرانے کي کوشش کرنے والے مغرب کے سامراجي فوجيوں کے خلاف مزاحمت کے ليے اپني تياري کا اعلان کيا- شام کے شہريوں نے حاليہ مہينوں ميں پرامن مظاہرے کرکے ملک ميں سياسي و معاشي اصلاحات کو نافذ کيے جانے کا مطالبہ کيا ہے-شام کے حکام کي جانب سے تدريجي طور پر اصلاحات کے نفاذ کے وعدے کے باوجود بعض حکومت مخالف گروہوں نے غير ملکي عناصر کے بھڑکانے پر مظاہرين کي صفوں ميں شامل ہو کر بعض شہروں ميں بدامني پيدا کر دي ہے- بدامني کے ان واقعات ميں اب تک سيکڑوں سيکورٹي اہلکار اور عام شہري جاں بحق ہو چکے ہيں اور عمومي املاک کو بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے ــ..........
/169